لیبیا کشتی حادثہ: 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، ترجمان دفتر خارجہ

لیبیا کشتی حادثہ: 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، ترجمان دفتر خارجہ فائل فوٹو لیبیا کشتی حادثہ: 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی، ترجمان دفتر خارجہ

لیبیا میں کشتی حادثے میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 16 پاکستانیوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے جن میں سے 12 لاشوں کی شناخت بھی کر لی گئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کی جانب سے سوشل میڈیا پر لیبیا میں پیش آنے والے کشتی حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی فہرست جاری کی۔ جاں بحق ہونے والوں میں سے 8 کا تعلق گجرات، 4 کا منڈی بہاؤ الدین، ایک کا راولپنڈی اور ایک کا سرگودھا سے ہے۔

ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا کہ کشتی حادثے میں ڈوبنے والے 8 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں اور ان کی شناخت بھی ہو گئی ہے، دیگر چار لاشوں کی شناخت ان کے دوستوں نے کی ہے جب کہ دیگر افراد کے صرف کاغذات ملے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانہ اس حوالے سے مستقل کام کر رہا ہے۔

 — Dr Mohammad Faisal (@DrMFaisal) February 3, 2018

خیال رہے کہ گزشتہ روز بحیرہ روم کے ذریعے اٹلی جانے والی کشتی لیبیا کے ساحل پر الٹنے سے 90 افراد ڈوب گئے تھے جن میں کئی افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جب کہ دیگر کی تلاش کا کام جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store