جسٹس (ر) سید اصغر حیدر نیب پراسیکیوٹر تعینات

جسٹس (ر) سید اصغر حیدر نیب پراسیکیوٹر تعینات فائل فوٹو جسٹس (ر) سید اصغر حیدر نیب پراسیکیوٹر تعینات

حکومت نے جسٹس (ر) سید اصغر حیدر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کا پراسیکیوٹر جنرل تعینات کردیا۔ صدر مملکت ممنون حسین کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے سید اصغر حیدر کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نیب ذرائع کے مطابق جسٹس (ر) سید اصغر حیدر کو 3 سال کے لیے نیب کا پراسیکیوٹر جنرل ہوں گے۔ واضح رہے کہ وقار قدیر ڈار کے بعد نیب پراسیکیوٹر جنرل کی نشست 23 نومبر 2017 سے خالی تھی۔

گذشتہ روز سپریم کورٹ میں نیب کے پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہ ہونے سے متعلق ازخود نوٹس کی سماعت ہوئی تھی جس میں چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے سوال اٹھایا تھا کہ صدرمملکت ممنون حسین، نیب میں پراسیکیوٹر جنرل تعینات کرنے کے حوالے سے وزیراعظم کی تجویز کردہ 5 ناموں کی سمری کن اختیارات کے تحت مسترد کر سکتے ہیں؟

install suchtv android app on google app store