تیز رفتاری کے سبب حادثات کا سلسلہ جاری

تیز رفتاری کے سبب حادثات کا سلسلہ جاری فائل فوٹو

تیز رفتاری ٹریفک  حادثات کا  باعث بننے لگی،،مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں پانچ  مسافر  جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہو گئے، زخمیوں  کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

وزیرآباد میں تیز رفتاری کے سبب خوفناک حادثہ ٹریفک حادثہ پیش آیا،

افسوس ناک حادثہ کے نتیجہ میں دو خواتین اور ایک شخص جاں بحق ہو گئے،

جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

نوشہرہ میں ٹرین کی ٹکر سے ایک خاتون جاں بحق ہو گئی،

ریسکیو ٹیم نے لاش کو نوشہرہ میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔

لودھراں میں آدم واہن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہو گئی۔

عمرکوٹ میں سامارو کے قریب ٹریکٹر اور موٹرسائیکل میں تصادم ہو گیا،

تصادم کے نتیجہ میں چار طلبا زخمی ہو گئے،

امدادی ٹیموں نےزخمی طلبہ کو اسپتال منتقل کر دیا۔۔

شورکوٹ کینٹ میں قومی شاہراہ پر مسافر بس الٹ گئی ،

حادثہ کے نتیجہ میں آٹھ افراد شدید زخمی ہو گئے،،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

install suchtv android app on google app store