زینب کا مجرم پکڑ کر پریس کانفرنس میں تالیاں بجا کر ورثا کا غم بڑھایا گیا: خورشید شاہ

  • اپ ڈیٹ:
زینب کا مجرم پکڑ کر پریس کانفرنس میں تالیاں بجا کر ورثا کا غم بڑھایا گیا: خورشید شاہ فائل فوٹو

خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ قصور واقعہ کا ملزم پکڑے جانے پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں، گزشتہ روز پریس کانفرنس میں کھڑے ہو کر تالیاں بجائی گئیں۔ انہوں نے کہا کیا ایسے واقعے کے بعد تالیاں بجائی جاتی ہیں؟

اپوزیشن لیڈر نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا پنجاب میں 1100 اور لاہور میں 107 بچے ایسے واقعات کا شکار ہوئے، اب ان کیلئے کب تالیاں بجائی جائیں گی؟۔

انہوں نے کہا 16-2017 تک جو واقعات ہوئے ان کا کوئی نتیجہ نہیں نکلا، بچوں سے زیادتی کے ملزمان کو سزا نہیں ہوئی، دنیا کے ہر کونے میں ایسے واقعات ہوتے ہیں۔

خورشید شاہ کا کہنا تھا 2016 میں لاہور 51 اور قصور میں 66 بچوں سے زیادتی ہوئی لیکن نتیجہ کچھ نہیں، سندھ میں واقعہ ہوا تو فوری کارروائی ہوئی بلکہ ملزموں کو بھاگنے نہیں دیا گیا۔

انہوں نے کہا بچی سے زیادتی ہوئی اور مجرم کو پکڑ کر تالیاں بجائی گئیں، وہ آدمی جو اہم عہدے پر بیٹھ کر ایسا کام کرے تو شرم آتی ہے، جس نےبھی کل ٹی وی دیکھا اس کا سر شرم سے جھک گیا ہوگا۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا تالیاں بجوانے کے خلاف مذمتی قرارداد لائی جائے، شہباز شریف کو اپنے الفاظ واپس لینے چاہئیں۔

install suchtv android app on google app store