سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن

  • اپ ڈیٹ:
سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن فائل فوٹو

ملک بھر میں سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کا آج آخری دن ہے جب کہ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔

رواں برس حج درخواستیں 13 بینکوں کی مخلتف برانچز میں جمع کروائی گئی ہیں جس کی آخری تاریخ آج 24 جنوری ہے جب کہ قرعہ اندازی 26 جنوری کو ہوگی۔

حج درخواستیں حبیب بینک، یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ، نیشنل بینک، مسلم کمرشل بینک، الائیڈ بینک، زرعی ترقیاتی بینک، بینک آف پنجاب، میزان بینک، بینک الفلاح، میٹروپولیٹن بینک، دبئی اسلامک بینک، فیصل بینک اور عسکری بینک کی مقرر کردہ شاخوں سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔

رواں برس پاکستان سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 79 ہزار 210 افراد فریضہ حج ادا کریں گے جس میں سرکاری اسکیم کے تحت ایک لاکھ 19 ہزار 473 اور پرائیوٹ اسکیم کے تحت 59 ہزار 737 عازمین حج پر جائیں گے۔

حج 2018ء میں گورنمنٹ اسکیم کا کوٹہ بڑھا کر دو تہائی کیا گیا ہے اور حاجیوں سے وصول کی جانے والی رقم شریعہ اکاؤنٹ میں رکھی جائے گی۔

وزارت مذہبی امور کے حکام کے مطابق حج درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی کاپی لگانا ضروری ہے اور قرعہ اندازی میں کامیاب عازمین بینکوں میں پاسپورٹ جمع کرائیں گے۔

install suchtv android app on google app store