آرمی چیف نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کردیا

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کا افتتاح کردیا۔ ملٹری ہسٹری انسٹیٹیوٹ پاک فوج سے متعلق مطالعہ میں سینٹرل آف ایکسی لینس کے طور پر کام کرے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو میں ہونے والی تقریب میں آرمی افسران کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ آرمی چیف نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری ہسٹری کےقیام میں کردار ادا کرنے والی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔

 

اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ انسٹیٹیوٹ کے قیام سے پاک فوج کی تاریخ کو محفوظ کرنے میں مدد ملےگی۔

install suchtv android app on google app store