شریف فیملی نے نیب اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردیں، عمران خان

شریف فیملی نے نیب اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردیں، عمران خان فائل فوٹو شریف فیملی نے نیب اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردیں، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے نیب اور اعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں۔ عوام اب ان کی ڈکٹیٹر شپ اور فرعونیت کو قبول نہیں کرے گی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ اربوں روپے کی کرپشن ظاہر ہونے کے بعد شریف خاندان نے نیب اوراعلیٰ عدلیہ کو دھمکیاں دینی شروع کردی ہیں، یہ عمل انتہائی شرمناک اور ناقابل قبول ہے۔

 انہوں نے مزید کہا ہے کہ عوام گذشتہ 30 برس سے جاری شریف فیملی کی ڈکٹیٹر شپ اور فرعونیت کو اب مزید قبول نہیں کریں گے۔

install suchtv android app on google app store