کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، سربراہ پاک فوج

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ فائل فوٹو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باونڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔

 — Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 22, 2018

افسران نے انہیں بھارتی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا جواب میں آرمی چیف نے پاک فوج کی طرف سے بھارت کو مؤثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کے عمل کو سراہا۔

ڈیجی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنڑول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2003ء کے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری ہوسپٹل) سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی شیلنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔

 — Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) January 22, 2018

install suchtv android app on google app store