الیکشن میں ووٹ نواز شریف کی تصویر پر ہی ملے گا :وزیر اعظم

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی فائل فوٹو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری یا کسی اور کی تصویر دکھانے سے ووٹ نہیں ملے گا، اپوزیشن میں ہمت ہے تو تحریک عدم اعتماد لے کر آئے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکشن میں ووٹ صرف نواز شریف کی تصویر پر ہی ملے گا،میری یا کسی اور کی تصویر لگانے سے ووٹ نہیں ملے گا۔ وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی تحلیل کرنے کا سوال قبل از وقت ہے ، اگر نواز شریف کی پارٹی نے اس حوالے سے کوئی فیصلہ کیا تو قومی اسمبلی کو تحلیل کرنے کے بارے میں سوچا جاسکتا ہے۔

یک سوال کے جواب میں شاہد خاقان عباسی نے کہا پارلیمنٹ پر لعنت بھیجنے والوں کے حوالے سے میں کیا کہہ سکتا ہوں ، جو لوگ لعنت بھیجتے ہیں انہیں لعنتی کہا جاتا ہے۔

نئے ججز کی تعیناتی کے حوالے سے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ ججز کی تعیناتی کے وقت ان کا ریکارڈ دیکھنا چاہیئے کہ کس معیار کے انسان کو جج تعینات کیا جا رہا ہے ، شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ماضی میں ایک ایسا بھی نگران وزیر اعظم گذرا ہے جس نے گیس اور اسلحے کے 45 ہزار لائسنسن جاری کئے۔

انہوں نے کہا کہ اگلا بجٹ بھی ہم ہی بنائیں گے لیکن اسے پیش کون کرے گا اس کا فیصلہ نہیں ہوا۔ ایک سوال کے جواب میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں ، امریکا اس وقت افغانستان میں پاکستان کے دفاعی بجٹ سے بھی زیادہ رقم خرچ کر رہا ہے۔

install suchtv android app on google app store