اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری

اسحاق ڈار کے خلاف اثاثہ جات ریفرنس کی سماعت جاری فائل فوٹو

سلام آباد کی احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثوں کے سلسلے میں قائم کیے گئے نیب ریفرنس کے سلسلے میں سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف سماعت جاری ہے، جہاں استغاثہ کے گواہ علی اکبر بھنڈر کا بیان ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر اسحاق ڈار کے خلاف نیب ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

سماعت کے دوران استغاثہ کے گواہ اسسٹنٹ کمشنر تحصیل شالیمار لاہور علی اکبر بھنڈر نے اپنا بیان ریکارڈ کروایا۔

گواہ نے عدالت کو بتایا کہ وہ نیب کے نوٹس پر اگست 2017 میں نیب آفس لاہور میں پیش ہوئے۔

گواہ کے مطابق نیب کے نوٹس میں اسحاق ڈار اور ان کی فیملی کا ریکارڈ طلب کیا گیا تھا، جس پر انہوں نے نیب کو اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم اسحاق ڈار کی جائیداد کا ریکارڈ پیش کیا۔

گواہ کے مطابق انہوں نے اسحاق ڈار اور ان کی فیملی کی موضع بھٹیاں تحصیل رائیونڈ میں 2 کنال 19 مرلے کی جائیداد کی تفصیلات نیب کو دیں۔

install suchtv android app on google app store