بھارت کو اپنا طرزعمل بد لنا ہوگا، مستقبل جنگ سے نہیں، امن سے وابستہ ہے: احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال وزیر داخلہ احسن اقبال

وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ خطے میں بدامنی پاکستان کے لئے ہی نہیں، بھارت کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے، بھارت پاکستان کے ساتھ میچ کھیلنا چاہتا ہے تو ہم تیار ہیں۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے شکر گڑھ میں بھارتی فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا.

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اپنا طرزعمل بد لنا ہو گا، خطے کا مستقبل امن سے وابستہ ہے، البتہ اگر بھارت محاذآرائی چاہتا ہے، تو ہم بھی تیار ہیں.

انھوں‌نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر پر اب بھارت کو مذاکرات شروع کرنے ہوں گے، خطے میں بدامنی خود بھارت کے لئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ سیالکوٹ اور نارووال کی ورکنگ باؤنڈری پر حفاظتی بنکر تعمیر کئے جا رہے ہیں، تاکہ اس نوع کے واقعات پر قابو پایا جاسکے.

یاد رہے کہ بھارت کی جانب سے سیزفائر کی خلاف ورزی معمول بن گئی ہے. آج رواں ہفتے مسلسل چوتھی بار بھارت نے ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد شہید ہوگے.

install suchtv android app on google app store