پاکستان کی کابل میں دہشت گردی کے حملے میں 5 افراد کی ہلاکت کی شدید مذمت

پاکستان نےگزشتہ شب کابل میں ایک ہوٹل پرہولناک دہشت گرد حملے کی سخت مذمت کی ہے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایک بیان میں دہشت گردی کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اورلوگوں کے زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے اس بزدلانہ دہشت گرد حملے پر افغانستان کی حکومت اورعوام کے ساتھ پاکستانی حکومت اورعوام کی طرف سے یکجہتی کا اظہار کیا۔

ترجمان نے ہر قسم کی دہشت گردی کی سخت مذمت کااعادہ کیا انہوں نے کہاکہ دہشت گردی سے موثر طریقے سے نمٹنے اور اس کے خاتمے کےلئے بین الریاستی تعاون انتہائی اہم ہے۔

کابل میں مسلح افراد نے ایک ہوٹل پرحملہ کرکے پانچ افراد کو ہلاک اور چھ کو زخمی کردیا۔

چار حملہ آوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ ہوٹل کی کلیئر نس کے لئے سکیورٹی فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store