عزم اور ہمت کی داستان یاسمین بی بی دوسروں کے لئے مثال

عزم اور ہمت کی داستان یاسمین بی بی دوسروں کے لئے مثال سچ ٹی وی گریب

محنت میں عظمت ہے کی مثال قائم کرنے والی یاسمین بی بی اسلام آباد میں پھلوں کا ٹھیلہ لگاتی ہیں، عزم اور ہمت کی داستان یاسمین بی بی دوسروں کے لئے مثال ہیں، 

بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے یاسمین بی بی نے پھل فروش کی زمہ داری اٹھائی محنت میں عظمت ہے کی مثال قائم کرنے والی یاسمین بی بی اسلام آباد میں پھلوں کا ٹھیلہ لگاتی ہیں،

عزم اور ہمت کی داستان یاسمین بی بی دوسروں کے لئے مثال ہیں، یاسمین بی بی کی کہانی سحرش خان کی زبانی

اسلام آباد کے سیکٹر ایف الیون ٹو میں پھلوں کا ٹھیلا لگانے والی یاسمین بی بی محنت مزدوری کرکے اپنا اور بچوں کا پیٹ پال رہی ہیں،

یاسمین بی بی کی تین بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے، دن بھر پھلوں کا ٹھیلا لگاتی ہیں اور بچوں کی تعلیمی اخراجات برداشت کر رہی ہیں

شوہر کے انتقال کے بعد یاسمین بی بی نے دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی بجائے اپنے اور بچوں کے لئے محنت مزدوری کرنے کا فیصلہ کیا تولوگوں کے گھروں میں کام کاج شروع کیا،

گذشتہ چند ماہ سے بیماری کے باعث گھروں میں کام کرنے کی طاقت ختم ہوئی تو یاسمین بی بی پھلوں کا ٹھیلا لگالیا

یاسمین بی بی کہتی ہیں کہ جس روز گاہک زیادہ آجائیں اس روز اچھی کمائی ہو جاتی ہے جبکہ بعض اوقات پورا دن گھنٹوں گاہکوں کی راہ تکتے گزر جاتا ہے،

یاسمین بی بی رشتے داروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کے بجائے محنت کرکے حلال روزی کمانے کے ساتھ بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلوانے کی خواہشمند ہیں

install suchtv android app on google app store