شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے، عمران خان

شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے، عمران خان فائل فوٹو شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے، عمران خان

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر سیاسی مخالفین کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے۔

عمران خان نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہیلتھ کارڈ کی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی لکھا کہ ایک نااہل شخص کی تصویر سرکاری ہیلتھ کارڈ پر جاری کرنا بہت ہی شرمناک ہے، دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ایسا عمل قابل قبول نہیں ہوتا۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ عوامی ٹیکس کے پیسے سے مجرموں کی تشہیر کی جا رہی ہے۔ انہوں نے لکھا کہ شریف مافیا نوجوان نسل کو اخلاقی طور پر تباہ کر رہا ہے اور ایسا تاثر دیا جا رہا ہے کہ کرپشن اور منی لانڈرنگ غلط چیز نہیں ہے۔

عمران خان کے بیان پر مریم نواز نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پہلے تو نواز شریف سے ڈرتا تھا لیکن ان نواز شریف کی تصویر سے بھی ڈرتا ہے۔ انہوں نے عمران خان کا نام لیے بغیر لکھا کہ تمھاری قسمت میں ڈرنا، رونا اور کڑھنا ہی لکھا ہے۔

خیال رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نے آج ہری پور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ نیا پاکستان بنانے والوں کے پاس کچھ بھی نہیں ہے اور قوم نے تین دن پہلے ان کی اوقات دیکھ لی ہے۔

install suchtv android app on google app store