نقیب اللہ قتل: اسپیکرقومی اسمبلی نے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی

نقیب اللہ قتل: اسپیکرقومی اسمبلی نے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی فائل فوٹو نقیب اللہ قتل: اسپیکرقومی اسمبلی نے ایک ہفتے میں رپورٹ طلب کرلی

رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی نے کراچی پولیس مقابلے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھا یا تو اسپیکرقومی اسمبلی نے لاپتہ افراد کی تفصیلات طلب کرلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں کراچی میں ماروائے عدالت قتل ہونے والے نقیب اللہ محسود کی موت پر فاٹا سے تعلق رکھنے والے رکن شاہ جی گل آفریدی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ نقیب اللہ محسود کراچی میں مارا گیا، نقیب محسود کے پاس وطن کارڈ تھا اور یہ کارڈ کلیئرنس کے بعد ہی جاری ہوتا ہے۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ گزشتہ سال قبائلیوں سے کراچی میں ہونیوالے واقعات کی تفصیل دی جائے جس پر اسپیکر نے وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کرتے ہوئے کہا اگلے ہفتے رپورٹ لازمی دی جائے۔

اجلاس کے دوران رکن قومی اسمبلی جمال الدین نے کہا کہ راؤ انوار نقیب اللہ محسود کا قاتل ہے، اس سے وضاحت طلب کی جائے ، جس پر پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی نوید قمر نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت نےاس معاملے پر تین رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، ایک دو روز میں رپورٹ آنے پر معاملہ واضح ہو جائے گا، بہتر ہوگا کہ تحقیقاتی کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیا جائے۔

install suchtv android app on google app store