زرداری، قادری اور عمران گٹھ جوڑ کا لاہور شو فلاپ ہو گا: حنیف عباسی

 حنیف عباسی حنیف عباسی

حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ زرداری، قادری اور عمران گٹھ جوڑ کا لاہور شو فلاپ ہو گا، مال روڈ جلسے سے شہباز شریف اور رانا ثنااللہ کا استعفیٰ نہیں لیا جا سکتا۔

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا راولپنڈی کے شیطان کے بارے میں کیا بات کی جاسکتی ہے، نواز شریف ووٹ کی طاقت سے چوتھی بار ملک کے وزیراعظم بنیں گے۔

ان کا کہنا تھا کراچی سے لوگ اٹھ کر مال روڈ پر سانحہ ماڈل ٹاؤن کا بدلہ لینے آئے ہیں، کراچی میں بوری بند لاشوں کا حساب تو دے دیں، یہ لوگ کراچی میں امن و امان قائم کرنے کا بدلہ لینے لاہور آئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store