وفاقی کابینہ نے عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی فائل فوٹو عبدالمجید دستی کو آئی جی سندھ تعینات کرنے کی منظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے موجودہ آئی جی اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر سردار عبدالمجید دستی کو انسپکٹر جنرل سندھ پولیس تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہواجس میں سندھ کے موجودہ آئی جی اے ڈی خواجہ کو ہٹاکر عبدالمجید دستی کو سندھ پولیس چیف تعینات کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

عبدالمجید دستی گریڈ 22 کے آفیسر ہیں اور محکمے میں بطور سینئر افسر ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں۔کابینہ نے سی ڈی اے آرڈیننس انیس سو ساٹھ میں ترمیم کی بھی منظوری دے دی ہے۔

واضح رہے کہ پی پی پی کی سندھ حکومت اور آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ میں کافی عرصہ سے شدید اختلافات چل رہے تھے ۔ سندھ حکومت نے اے ڈی خواجہ کو کئی بار عہدے سے ہٹایا لیکن سندھ ہائی کورٹ نے اے ڈی خواجہ کو ہٹانے کے خلاف حکم امتناع جاری کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store