چینی سفیر کی بحریہ کے سربراہ سے ملاقات، دفاعی شعبے سے متعلق تبادلہ خیال

 پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی فائل فوٹو پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی

چین کے سفیرجناب یاﺅجِنگ نے پاک بحریہ کے سر براہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نیول ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چینی سفیر کی پاک بحریہ کے سربراہ سے ملاقات میں پاک چین بحری دفاعی تعاون کے مختلف شعبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کےعلاوہ دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشترکہ آپریشنز کرنے کی صلاحیت میں مزید اضافہ کرنے پرگفتگو کی گئی۔ترجمان نے بتایاہے کہ ملاقات میں چین پاکستان اقتصادی راہداری سے منسلکہ بحری سیکیورٹی کے مختلف اُمور بھی موضوعِ گفتگو رہے۔

نیول چیف ظفرمحمود عباسی نے خطے کے بحری امن و استحکام میں پاک بحریہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔چین کے سفیرنے عالمی میری ٹائم سیکیورٹی کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store