عمران فاروق قتل کیس: 3 اہم ملزمان کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری

 عمران فاروق فائل فوٹو عمران فاروق

ایف آئی اے کے درخواست پر وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری دی، ریڈ وارنٹ جاری ہوتے ہی تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان لایا جائے گا۔

عمران فاروق قتل کیس میں وزارت داخلہ نے ایم کیو ایم لندن کے 3 رہنماؤں کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

ایم کیوایم لندن کے تینوں رہنماؤں انور حسین، افتخار حسین اور کاشف خان کامران کے ریڈوارنٹ جاری کئے جائیں گے، ایف آئی اے کے درخواست پر وزارت داخلہ نے ریڈ وارنٹ کے اجرا کی منظوری دی۔

مزید پڑھیں: وزارت داخلہ نے الطاف حسین کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی

ریڈ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے فرانس میں انٹر پول ہیڈ کوارٹر سے رابطہ کر کے تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے پاکستان واپس لائے گا۔

خیال رہے انسداد دہشتگردی کی عدالت میں گزشتہ سماعت پر ایف آئی کی جانب سے عمران فاروق قتل کیس کا چالان جمع نہ کرائے جانے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔ جس پرعدالت نے ناراضگی کا اظہار کیا اور ایف آئی اے کو آئندہ سماعت تک مکمل چالان جمع کرانے کا حکم دیا۔

یہ بھی جانئیے: خالد شمیم کی ویڈیو منظرعام پرلانا ایم کیوایم کے خلاف سازش ہے: فاروق ستار

گرفتار تینوں ملزمان خالد شمیم، محسن علی اور معظم علی کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی توسیع کی گئی۔

یاد رہے متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما عمران فاروق کو ستمبر 2010 میں گرین لین کے علاقے میں اس وقت قتل کیا گیا تھا جب وہ کام سے گھر کی طرف آ رہے تھے۔

install suchtv android app on google app store