چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری

داعش کو خطے کیلئے خطرہ قرار، اسپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری فائل فوٹو داعش کو خطے کیلئے خطرہ قرار، اسپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری

چھ ممالک نے داعش کو خطے کیلئے خطرہ قرار دے دیا،، چھ ملکی اسپیکرز کانفرنس کا اعلامیہ جاری، خطے میں دہشتگردی کی پر زور مذمت، جامع حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا گیا۔

اسلام آباد میں پہلی چھ ملکی سپیکرز کانفرنس کا انعقاد،، پاکستان، چین ، روس، ترکی، ایران اور افغانستان کا علاقائی سالمیت، خودمختاری اور آزادی کے تحفظ کے عزم کا اعادہ،، اعلامیہ جاری۔

اعلامیے میں کہا ہے کہ دہشت گردی کا تعلق کسی مذہب، قومیت، تہذیب، ثقافت یا نسلی گروپ کے ساتھ نہیں جوڑا جانا چاہیے۔

دہشت گردی پوری دنیا کیلئے مشترکہ خطرہ ہے، ہم اس کی کسی بھی قسم کی مذمت کرتے ہیں، ہماری حکومتوں کو چاہیے کہ وہ دہشت گردی کے خاتمے کیلئے عالمی اور علاقائی امن کو یقینی بنانے کیلئے جموں کشمیر کے تنازعہ کا پرامن حل نکالیں،۔

اعلامیہ کے مطابق دہشت گردی کے نظریات کے پھیلاؤ اور پروپیگنڈا کی روک تھام کی جامع حکمت عملی اور مشترکہ اقدامات کے ذریعے عملی اور ٹھوس اقدامات اٹھائیں، پاکستان اور بھارت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کی روشنی میں موثر تعاون ضروری ہے۔

اعلامیے کے مطابق کانفرنس میں شریک ممالک کا ون بیلٹ ون روڈمنصوبے کا خیر مقدم کیا گیا۔ بیت المقدس کواسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنے کے ا مریکی فیصلے کی مخالفت کی گئی اور مسئلہ فلسطین اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

install suchtv android app on google app store