ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں، چوہدری نثار

چوہدری نثار فائل فوٹو چوہدری نثار

سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں جب کہ ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں۔

چوہدری نثار نے ایک بیان میں کہا کہ صورت حال کسی بھی حوالے سے ملکی مفاد میں نہیں، ہمارے بیانات محاذ آرائی اور تصادم کی کیفیت پیدا کر رہے ہیں، بارہا کہا جاتا ہے کہ ہم اداروں سے تصادم پر عمل پیرا نہیں۔

چوہدری نثار نے کہا کہ کنفیوژن کی پالیسی کسی کے مفاد میں نہیں، بارہا کہا ایک عدالتی فیصلے پر اطمینان نہیں تو دوسری سے انصف مل سکتا ہے، حدیبیہ کیس کے فیصلے سے کیا یہ بات ثابت نہیں ہوئی؟

install suchtv android app on google app store