پی ٹی آئی: ترین کا استعفیٰ منظور، نظرثانی پر فیصلے تک عہدہ خالی رہے گا

تحریک انصاف کور گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری فائل فوٹو تحریک انصاف کور گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری

تحریک انصاف کور گروپ کے اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق، جہانگیر ترین کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے اور نئے سیکریٹری جنرل کی تعیناتی مؤخر کر دی گئی ہے، نظر ثانی پر فیصلے تک سیکریٹری جنرل کا عہدہ خالی رہے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، جہانگیر ترین کے مستعفی ہونے کے فیصلے کو انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور نظرثانی کی درخواست کے فیصلے کی بھی حمایت کرتے ہیں۔

تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ جہانگیر ترین کا کرپٹ، گاڈ فادر اور سیسلین مافیا سے کوئی موازنہ نہیں، نون لیگ کی جانب سے نااہل اور بددیانت شخص کو پارٹی صدر بنانے کیلئے آئین میں ترمیم کی گئی، وزیر خزانہ اشتہاری ہونے کے بعد بھی خود کو منصب سے الگ کرنے کو تیار نہیں جبکہ جہانگیر ترین نے محض اخلاقی بنیادوں پر استعفیٰ دینے کا قابل تحسین فیصلہ کیا۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ عدالت نے جہانگیر ترین کو مالی بے ضابطگیوں سمیت ہر الزام سے پاک قرار دیا، جہانگیر ترین کی جانب سے مقدمے کی دل جمعی سے پیروی قابل تحسین ہے، جہانگیر ترین تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں، قیادت ان کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتی ہے، الیکشن کمیشن کو دیگر جماعتوں کے مالیاتی ذرائع کی چھان بین کی عدالتی ہدایت کا بھی خیر مقدم کرتے ہیں۔

جہانگیر ترین نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا:

 

 

install suchtv android app on google app store