الیکشن کمیشن نے جہانگیرترین کو ڈی سیٹ کردیا، نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے جہانگیرترین کو ڈی سیٹ کردیا فائل فوٹو الیکشن کمیشن نے جہانگیرترین کو ڈی سیٹ کردیا

سپریم کورٹ کی جانب سے تاحیات نا اہل قرار دینے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین کو ممبر قومی اسمبلی کے نشست سے ڈی سیٹ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

سپریم کورٹ نے جہانگیر خان ترین کو تاحیات نااہل قرار دے دیا ہے۔ عدالت عظمیٰ کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل کو قومی اسمبلی کی نشست سے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ جہانگیر ترین کو این اے 154 لودھراں ون کی نشست سے ڈی سیٹ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے ان سائیڈ ٹریڈنگ کا اعتراف کرنے پر رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین کو تا حیات نااہل قرار دیا ہے۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ سماعت کے دوران جہانگیر ترین نے جان بوجھ کر اثاثے چھپائے۔

جہانگیر ترین تاحیات نا اہل قرارعدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جہانگیرترین نے لندن میں ہائڈ ہاؤس چھپایا، جس کے باعث وہ صادق اور امین نہیں رہے، اسی بنا پر انہیں تاحیات نااہل قرار دیا گیا۔

عدالت نے جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نااہل قرار دیتے ہوئے کہا کہ جہانگیر ترین نے اپنے بیان میں مشکوک ٹرمز استعمال کیں اور صحیح جواب نہ دینے پر انہیں ایماندار قرار نہیں دیا جاسکتا۔

install suchtv android app on google app store