ثابت ہو گیا، احتساب نامی انتقام کاہدف صرف نوازشریف ہے: مریم نواز

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف

سابق وزیرِ اعظم میاں محمد نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز شریف نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے بارے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ آج جانبدارانہ احتساب اور احتساب کے نام پر انتقال سے تمام پردے اٹھ گئے ہیں۔

مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج ثابت ہو گیا ہے کہ اقامہ صرف بہانہ تھا، نواز شریف صرف نشانہ تھا۔

 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ آج کے فیصلے نے اس تاثر پر مہر تصدیق ثبت کر دی ہے کہ نواز شریف کے ساتھ نا انصافی ہوئی ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ اب شک کی کوئی گنجائش نہیں کہ کسی بھی سازش، دھرنوں اور احتساب نامی انتقال کا حدف صرف نواز شریف ہے کیونکہ عوام کا اصل نمائندہ صرف نواز شریف ہے۔

 

install suchtv android app on google app store