وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا اسمبلیاں مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے بیان ان کی ذاتی رائے ہے، حکومت اپنی مدت پوری کرے گی اور انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گی۔
لندن میں میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ حکومت مدت پوری کرے گی جب کہ عبوری حکومت جون میں بنے گی۔
یہ پڑھیں: لگتا نہیں اسمبلیاں مدت پوری کریں گی: ایاز صادق
ان کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی مدت پوری نہ کرنے کے حوالے سے اسپیکرایازصادق کی رائے ذاتی ہے تاہم اس حوالے سے اسپیکر سے بات کروں گا اگر تحفظات ہیں تو دور کروں گا۔
یہ پڑھیں: ’حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایاز صادق نے اندر کی خبر دی‘
مقبوضہ بیت المقدس کو امریکا کی جانب سے اسرائیلی دارالحکومت قراردینے کے مسئلے پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس پر پاکستان نے او آئی سی اور دنیا کے سامنے واضح موقف پیش کیا۔