’حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایاز صادق نے اندر کی خبر دی‘

’حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایاز صادق نے اندر کی خبر دی‘ ’حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایاز صادق نے اندر کی خبر دی‘

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے کہا ہےکہ ’حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایاز صادق نے اندر کی خبر دی ہے‘۔

گزشتہ روز ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا کہنا تھا کہ اللہ کرے اسمبلیاں اپنی مدت پوری کریں لیکن لگتا نہیں کہ اسمبلیاں مدت پوری کریں گی، لگتا ہے کچھ ہونے والا ہے جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ جو اب ہو رہا ہے نہ 2002 میں دیکھا اور نہ 2008 میں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے موجودہ حالات میں گریٹر پلان کے خطرے کا اظہار کیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے بیان پر آج قومی اسبملی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے رد عمل کا اظہار کیا۔

خورشید شاہ نے کہا کہ حالات ہمیں بھی مشکوک لگ رہے ہیں لیکن ایازصادق کوحالات کا زیادہ احساس اورسمجھ ہے، انہوں نے اسمبلیوں کے مستقبل پراندرکی خبردی۔

اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ  ایک سیاسی جماعت دباوڈال رہی ہے، فوری انتخابات نہ ہوئے تو خانہ جنگی ہوگی۔

install suchtv android app on google app store