او آئی سی اجلاس میں شرکت، شہبازشریف کو خصوصی دعوت نامہ بھیج دیا

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو او آئی سی اجلاس کے لیے خصوصی دعوت نامہ بھیجا گیا فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو او آئی سی اجلاس کے لیے خصوصی دعوت نامہ بھیجا گیا

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے علاوہ او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے ترکی کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو خصوصی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یروشلیم کو اسرائیل کا دارلحکومت بنانے کا امریکی صدر کا فیصلہ پوری امت مسلمہ کے لئے ناقابل قبول ہے۔ اس سنجیدہ مسلے کے حل کے لئے او آئی سی نے فوری ہنگامی اجلاس 13 دسمبر کو طلب کیا ہے۔ جس میں پاکستان، ترکی، سعودی عرب، افغانستان، مصر، لیبیا، ایران، انڈونیشیا، کویت، ملئشیا، فلسطین، عراق، بنگلہ دیش اورشام سمیت 57اسلامی ممالک کے سربراہان شرکت کریں گے۔

او آئی سی کے اس ہنگامی اجلاس میں پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہوا ہے کہ بین الاقوامی نوعیت کی اس مذہبی اور سیاسی کشیدگی کے حل کے لئے پاکستا ن سے وزیر اعظم کے ہمراہ شہبازشریف کو بھی دعوت دی گئی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی قابلیت اور حکمت عملی کو نہ صرف پاکستان بلکہ بین الاقوامی سطح پرسراہا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وزیر اعلیٰ شہبا ز شریف دنیا کے واحد صوبائی وزیراعلیٰ ہیں جو 13 دسمبر کو استنبول میں منعقد کیے جانے والے او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں۔ اس سے قبل او آئی سی کے اجلاس اور تقاریب میں تمام ممبر سٹیٹ کے و زیر اعظم شرکت کرتے تھے۔

جیسے ہی انٹرنیشنل میڈیا کے ذریعے امریکی صدر ٹرمپ کافیصلہ منظر عام پر آیا۔ وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے فوری طور پر اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا اور برملا اعلان کیا کہ مسلمانوں کے مقدس مقامات پر کسی طرح کا سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کی او آئی سی میں شرکت سے پاکستان میں ایک نئی تاریخ رقم ہونے جارہی ہے کیونکہ اِس سے قبل پاکستان کے کسی بھی صوبے سے وزیراعلیٰ کو اوآئی سی سمیت کسی بھی غیر معمولی عالمی کانفرنس کیلئے مدوح نہیں کیاگیا۔تو یہ پنجاب کیلئے ہی نہیں بلکہ پاکستان کیلئے فخریہ لمحات ہیں کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف خصوصی دعوت نامہ پرترکی میں فلسطین کے حوالے منعقد ہونے والی او آئی سی کیلئے روانہ ہوچکے ہیں۔

او آئی سی کے اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل شہبازشریف نے عوامی سماجی رابطہ کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئیٹر پیغام میں کہا تھا کہ ”وزیراعظم عباسی کے ہمراہ یروشلم کے حوالے سے منعقدہونے والی غیر معمولی کانفرنس او آئی سی میں شرکت کیلئے روانہ ہو رہا ہوں، مسلم امہ کے قائدین کو غیر معمولی صورتحال سے نبٹنے کیلئے غیرمعمولی فیصلے کرنا ہونگے،جو فلسطین کی صورتحال سے بھی زیادہ بڑی ہے“۔

install suchtv android app on google app store