آرمی چیف سے فلسطینی سفیر اور سعودی نائب وزیر دفاع کی الگ الگ ملاقات: آئی ایس پی آر

فلسطینی سفیرنےفلسطین کازکیلیےپاکستان کی حمایت پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا،آئی ایس پی آر فلسطینی سفیرنےفلسطین کازکیلیےپاکستان کی حمایت پرآرمی چیف کاشکریہ اداکیا،آئی ایس پی آر

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے فلسطین کے سفیر ایچ ای ولید اے ایم ابو علی نے جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی میں ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فلسطینی سفیر نے فلسطین کاز کیلئے پاکستان کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فلسطینی سفیر کو کہا کہ مسئلہ کشمیر اور مسئلہ فلسطین کو پاکستانی قوم کی اخلاقی اور سیاسی حمایت حاصل ہے۔ دونوں مسئلوں پر اصولی موقف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

آرمی چیف نے مزید کہا کہ پاکستان فلسطین کے حل طلب مسئلے کو مسئلہ کشمیر کی طرح دیکھتا ہے۔

آرمی چیف کی نائب سعودی وزیر دفاع سے ملاقات

دوسری جانب آرمی چیف سے سعودی نائب وزیر دفاع ایچ ای محمد بن عبداللہ نے بھی ملاقات کی جس کے دوران دو طرفہ دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال ہوا جبکہ سعودی وزیر نے پاکستانی فوج کی کارکردگی اور پیشہ وارانہ مہارت کو سراہا۔

install suchtv android app on google app store