پی آئی اے کی پرواز میں بچی کی پیدائش

پرواز کے دوران بچی کی پیدائش فائل فوٹو پرواز کے دوران بچی کی پیدائش

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی مدینہ سے ملتان آنے والی فلائٹ میں بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔

پی آئی اے نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بچی کی پیدائش کی خبر دیتے ہوئے لکھا، 'معجزے ہر روز ہوتے ہیں اور آج مدینہ سے ملتان آنے والی پرواز پی کے 716 میں بھی ہم نے ایک معجزہ دیکھا، جب ایک پیاری سی بچی کی پیدائش ہوئی'۔

پی آئی اے نے بچی کے والدین کو مبارکباد دیتے ہوئے ایمرجنسی ردعمل دینے پر پرواز کے عملے کو بھی سراہا۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی مذکورہ پرواز مدینہ سے ملتان جارہی تھی تاہم موسم کی خرابی کے باعث اسے کراچی میں لینڈ کروایا گیا۔

install suchtv android app on google app store