نیب ریفرنسز: نواز شریف کے وکیل کی نیب کے گواہ پر جرح مکمل

نواز شریف،مریم، کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 11 بجے تک ملتوی نواز شریف،مریم، کیپٹن (ر) صفدر کیخلاف نیب ریفرنسز کی سماعت 11 بجے تک ملتوی

سابق وزیراعظم نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے نیب کی جانب سے پیش کردہ گواہ ملک طیب پر جرح مکمل کرلی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی صاحبزادی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) محمد صفدر کے خلاف ریفرنس کی سماعت کر رہے ہیں۔

نیب نے نجی بینک سے تعلق رکھنے والے گواہ ملک طیب کو آج دوبارہ پیش کیا جس پر نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے جرح مکمل کرلی۔

نیب کی جانب سے پیش کیے گئے دوسرے گواہ عدیل اختر نے اپنا بیان قلمبند کرادیا جب کہ عدالت نے نیب ریفرنس کی سماعت 19 دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے گواہ یاسر شاہ اور نادرا کے ملازم شکیل انجم کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کو حاضری سے استثنیٰ حاصل ہے۔

کیس کا پس منظر

سپریم کورٹ کے پاناما کیس سے متعلق 28 جولائی کے فیصلے کی روشنی میں نیب نے شریف خاندان کے خلاف 3 ریفرنسز احتساب عدالت میں دائر کیے جو ایون فیلڈ پراپرٹیز، العزیزیہ اسٹیل ملز اور فلیگ شپ انویسمنٹ سے متعلق ہیں۔

نیب کی جانب سے ایون فیلڈ اپارٹمنٹس ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف ان کے بچوں حسن اور حسین نواز ، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ملزم ٹھہرایا گیا ہے۔

دوسری جانب العزیزیہ اسٹیل ملز جدہ اور 15 آف شور کمپنیوں سے متعلق فلیگ شپ انویسٹمنٹ ریفرنس میں نواز شریف اور ان کے دونوں بیٹوں حسن اور حسین نواز کو ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

تاہم بعدازاں احتساب عدالت نے حسن اور حسین نواز کا مقدمہ باقی ملزمان سے الگ کردیا تھا۔

install suchtv android app on google app store