نوازشریف نے ملک کو مسائل میں پھنسایا جسے پیپلزپارٹی ہی نکال سکتی ہے: آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری سابق صدر آصف زرداری

سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے ہی ہمیں مسائل میں پھنسایا ہے تاہم اب صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ مسائل سے نکال سکتی ہے۔

کنری میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے شریک چیرمین پیپلز پارٹی آصف زرداری کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے ہی ہمیں مسائل میں پھنسایا ہے تاہم اب صرف پاکستان پیپلز پارٹی ہی ملک کو موجودہ مسائل سے نکال سکتی جب کہ جعلی خان کو پتا ہی نہیں ہے کہ نیا پاکستان کیسے بنایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پیپلزپارٹی کا تحفہ ہے ان کو تو بعد میں پتہ چلا کہ یہ گیم چینجر منصوبہ ہے، یہ اب پلانٹ لگوا رہے ہیں اور جو چیز ایک روپے میں لگ سکتی ہے اسے دس روپے میں لگایا جا رہا ہے۔

آصف زرداری نے کہا کہ صرف پیپلزپارٹی کے پاس وہ وژن، نظر اور اہلیت موجود ہے جو پاکستان کو تمام مسائل سے نکال سکتی ہے، وفاقی حکومت چلانے کا تجریہ ہے اگر موقع ملا تو ان سے حکومت لے کر دکھائیں گے جب کہ جو نئے پاکستان کی بات کرتے ہیں ان کو نہیں پتا کہ پاکستان کس طرح چلانا ہے اور کس طرح معیشت کو لے کر چلنا ہے۔

install suchtv android app on google app store