امام بارگاہ باب العلم کومسلح افراد نے نشانہ بنایا۔ واقعے میں 1 شخص جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔
نمازمغربین کے بعد امام بارگاہ باب العلم کومسلح افرادنے نشانہ بنایا۔ موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے امام بارگاہ پر فائرنگ کی۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے علاقے سیکٹر آئی ایٹ میں واقع امام بارگاہ باب العلم کے باہر گھات لگا کر بیٹھے موٹرسائیکل سوار نامعلوم افراد اچانک رونما ہوئے اور کلاشنکوف کے ساتھ نمازیوں پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور فرار ہوگئے۔
گولیوں کی زد میں آکر5 افراد شدید زخمی ہوگئے جن میں سے 1 شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جان کی بازی ہارگئے۔ اطلاع ملنے پرپولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچی جنہو ں نے زخمیوں کو لاشوں سمیت ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کا علاج معالجہ جاری ہے۔
دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ تھا یا ٹارگٹ کلنگ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور زخمیوں کے بیان سے قبل کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا۔ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کرکے تجزیے کیلئے لیبارٹری بھجوا دیے ہیں جبکہ نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ بھی درج کر لیاگیا ہے۔