وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی سعودی شاہ سلمان سے ملاقات

وزیراعظم کی امن کیلئے سعودی قیادت کی کاوشوں کی تحسین وزیراعظم کی امن کیلئے سعودی قیادت کی کاوشوں کی تحسین

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر سعودی عرب پہنچے ہیں جہاں انہوں نے ریاض میں شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے خطے میں امن اور استحکام کے لیے سعودی قیادت کی کوششوں کا اعتراف کرتے ہوئے سعودی شاہ کو پاکستان کی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

انہوں نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر باجوہ اور انٹر سروسز انٹیلیجنس ‘آئی ایس آئی’ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار بھی موجود تھے۔

سعودی شاہ نے ملک سے دہشتگردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی کوششوں کا خیر مقدم کیا۔

ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور اتحاد میں شامل دیگر ممالک پاکستان کے تجربات سے فائدہ اٹھانے چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے اسلامی فوجی اتحاد کی صورت میں اسلامی ممالک کے مشترکہ پلیٹ فارم کیلئے سعودی ولی عہد کی کوششوں اور لگن کی تعریف کی۔

خیال رہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہورہا ہے جس میں شرکت کے لیے وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیر دفاع ریاض گئے ہیں۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب پہنچے جب کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

سعودی عرب میں ریاض ایئرپورٹ پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندرالسعود نے ان کا استقبال کیا۔

 

install suchtv android app on google app store