وزیراعظم شاہد خاقان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سعودی عرب پہنچ گئے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سعودی عرب روانہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ سعودی عرب روانہ

دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اسلامی ممالک کی افواج کے اتحاد کا پہلا اجلاس ریاض میں ہورہا ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اورآرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سعودی عرب روانہ پہنچ گئے جب کہ وزیر خارجہ خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

سعودی عرب میں ریاض ایئرپورٹ پر گورنر ریاض شہزادہ فیصل بن بندرالسعود نے ان کا استقبال کیا۔

گزشتہ روزہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اسلامک ملٹری کاؤنٹر ٹیررازم کولیشن ( آئی ایم سی ٹی سی) کے پہلے اجلاس کا افتتاح کیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک لڑتے رہنے کے عزم کا اظہار کیا جبکہ اتحاد کے کمانڈر جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف نے کہا کہ مسلم عسکری اتحاد دہشتگردی کے خاتمے کے لیئے بہترین پلیٹ فارم بنے گا-

پاک فوج کے سابق سربراہ راحیل شریف کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ حالیہ برسوں میں 70 ہزار دہشت گرد حملے ہوئے ہیں جن میں 2 لاکھ افراد جاں بحق ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی سے اسلامی دنیا کے کئی ممالک متاثر ہوئے جبکہ ان حالات کا سب سے زیادہ اثر عراق، افغانستان اور پاکستان پر ہوا۔

راحیل شریف نے واضح کیا کہ یہ عسکری اتحاد کسی ملک، فرقے اور مذہب کے خلاف نہیں ہے بلکہ یہ اتحادی ممالک کے لیے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کا پلیٹ فارم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اتحاد کا مقصد دہشت گردی کے خلاف مشترکہ حکمت عملی اپنانا ہے۔

install suchtv android app on google app store