اسلام آباد دھرنا: اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس فائل فوٹو اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس

اسلام آباد میں مذہبی جماعت کے دھرنے سمیت دیگر امور پرغور کے لیے اسلامی نظریاتی کونسل کا 29 نومبر کو ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

ختم نبوت ترامیم، اسلامی نظریاتی کونسل کا ہنگامی اجلاس 29 نومبر بروز بدھ کو طلب کر لیا گیا۔

ترجمان اسلامی نظریاتی کونسل کے مطابق ڈاکٹر قبلہ ایاز کی صدارت میں اسلامی نظریاتی کونسل کا بدھ کو یہ پہلا اجلاس ہوگا، جس میں علماء کرام اور قانونی ماہرین شرکت کریں گے۔

اجلاس میں انتخابی ایکٹ 2017 میں ’ختم نبوت‘ ترمیم کے معاملے، فیض آباد انٹرچینج میں مذہبی جماعت کے دھرنے اور ربیع الاول کے احترام سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔

اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل دھرنا قائدین سے دھرنا مقام کی تبدیلی کی اپیل کرے گی، تاکہ دھرنے سے شہریوں کو عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے سلسلے میں سرگرمیوں کے لیے رکاوٹ نہ ہو۔

چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز کے مطابق پارلیمنٹ نے آئینی ترمیم کے مسئلے کو خوش اسلوبی سے حل کیا، ختم نبوت ہر مسلمان کے لیے عقیدے کا مسئلہ ہے تاہم تمام سیاسی جماعتیں قومی اور دینی توقعات پر پورا اتری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ختم نبوت کے حوالے سے 2002 کے قانون میں جو سقم تھا اس کا بھی مداوا کر دیا گیا ہے اور حالیہ ترمیم نے ابہام کے تمام دروازے بھی بند کر دیئے ہیں۔

install suchtv android app on google app store