نواز شریف خود اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے: اعتزاز احسن

 اعتزاز احسن اعتزاز احسن

حدیبیہ پیپر ملز کا ثبوت لندن ہسپتال میں زیرعلاج ہے، نواز شریف اسحاق ڈار کو واپس نہیں آنے دیں گے، پیپلز پارٹی نہیں نون لیگ جمہوریت کو تباہ کر رہی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنماء نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف مجسم ثبوت لندن کے ایک ہسپتال میں ہیں، وہ اسحاق ڈار کو کبھی واپس نہیں آنے دیں گے۔

پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کر رہی، جمہوریت نواز شریف کے اقدامات اور عدلیہ مخالف بیانات سے ڈی ریل ہو رہی ہے۔

install suchtv android app on google app store