سینیٹ ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے پر حلقہ بندیوں کا بل مؤخر

سینیٹ فائل فوٹو سینیٹ

حکومت نے سینیٹ میں ارکان کی تعداد پوری نہ ہونے کے باعث حلقہ بندیوں سے متعلق بل پیر تک مؤخر کردیا۔

حکومت نے آج نئی حلقہ بندیوں سے متعلق بل سینیٹ میں پیش کرنا تھا لیکن بل کی منظوری کے لیے دو تہائی اکثریت درکار نہ ہونے کے باعث بل کو پیر تک مؤخر کردیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بل کی منظوری کے لیے 69 ووٹ درکار ہیں لیکن آج ارکان کی تعداد کم تھی، حکومت کی کوشش ہےکہ پیر کے روز ارکان کی تعداد مکمل کراکے بل منظور کیا جائے۔

ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کے بعد حکومت نے ایم کیوایم سے بھی رابطہ کیاہے جس کے بعد ایم کیوایم ذرائع نے کہا ہےکہ انہوں نے بل پیش ہونے کے وقت ایوان میں آنے کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کے مطابق وزیراعظم نے ان سے رابطہ کرکے حلقہ بندیوں سے متعلق بل پر ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔

install suchtv android app on google app store