مریم نواز کا پاک فوج کے جواں سال میجر اسحاق کو خراج عقیدت

 پاک فوج کے جواں سال میجر اسحاق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ پاک فوج کے جواں سال میجر اسحاق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے پاک فوج کے جواں سال میجر اسحاق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز نے آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں سے مقابلے کے دوران شہید ہونے والے میجر اسحاق کی تصویر شیئر کی اور لکھا ’’قوم کے بیٹے آپ کو سلام‘‘۔

 

واضح رہے کہ آج صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں سرچ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران دہشتگردوں کی فائرنگ سے 28 سالہ میجر اسحاق شہید ہوگئے۔

install suchtv android app on google app store