وزیراعظم کی حلقہ بندی معاملے پر خورشید شاہ سے مدد کی درخواست

 وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات فائل فوٹو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات

نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر وزیراعظم نے خورشید شاہ سے رابطہ کرکے قانون سازی کے لیے سینیٹ میں ساتھ دینے کی درخواست کی ہے۔

نئی حلقہ بندیوں کے معاملے پر حکومت نے پیپلزپارٹی سے مدد مانگ لی۔ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے ملاقات کے دوران قانون سازی کے لیے سینیٹ میں ساتھ دینے اور پیپلز پارٹی کی قیادت سے ملاقات کی درخواست کی ہے۔

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات میں خورشید شاہ نے کہا کہ معاملہ میرے اختیار سے باہر ہے اور آپ پارٹی قیادت سے رابطہ کریں جب کہ آپ آصف زرداری اور بلاول بھٹو سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں یا فون پر رابطے کے خواہشمند ہیں جس پر وزیراعظم نے کہا کہ آپ اپنی قیادت سے ہمارا رابطہ کروا دیں۔

خورشید شاہ نے وزیراعظم کو جواب دیا کہ قیادت تک آپ کا پیغام ہی پہنچا سکتا ہوں اس سے زیادہ مدد نہیں کر سکتا۔

دوسری جانب خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کا پیغام قیادت تک پہنچا دیا ہے تاہم بہتر ہے حکومت تحریری طور پر پی پی قیادت کو اپنی تجاویز اور درخواست کرے۔

install suchtv android app on google app store