پیپلزپارٹی کی جانب سے قومی اسمبلی میں نااہل شخص کو پارٹی سربراہی سے روکنے کے لیے پیش کیا گیا الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2017 مسترد ہونے کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ارکان پارلیمنٹ کو سلام پیش کیا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ ’’ یہ عوام کا فیصلہ ہے، جمہوریت زخموں سے چور ہوکر بھی پہلی بار سازشوں کے خلاف ڈٹ کر کھڑی ہے، ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا، یہ مستقبل کی نوید ہے‘‘۔
پاکستان میں پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے درپے شکست دے رہی ھے ۔
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 21, 2017
مریم نواز نے مزید کہا کہ ’’ ایک شخص کو سب ملکر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا، نظریے کو مائنس نہیں کیا جا سکتا‘‘۔
ایک شخص،ایک شخص،ایک شخص ،
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 21, 2017
ایک شخص کو سب ملکر مائنس کرنا چاہتے تھے لیکن نہ کرسکے کیونکہ وہ ایک شخص نہیں تھا ۔ نظریۓ کو مائنس نہیں کیا جا سکتا
مریم نواز نے کہا کہ وہ ہر قسم کے دباؤ اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام پیش کرتی ہیں، پاکستان میں پہلی بار جمہوریت اپنے خلاف سازشوں کو پے درپے شکست دے رہی ہے۔
ہر قسم کے دباو اور دھمکیوں کو برداشت کرکے نوازشریف کے ساتھ ثابت قدم رہنے والوں کو سلام -
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) November 21, 2017
انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ’’تم نے سوچا تھا نواز شریف کو پارلیمنٹ سے نکالو گے، مسلم لیگ (ن) کا ہر رکن پارلیمنٹ نواز شریف بن گیا۔‘‘