وزیراعظم کا سی پیک کےتمام منصوبوں میں تعاون مزید بڑھانے کی ضرورت پرزور

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے انسانی ترقی و روزگار ، تعلیم اور صحت سمیت چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تمام منصوبوں کے بارے میں تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ان کے ثمرات کی عام آدمی تک منتقلی یقینی بنائی جاسکے۔وہ پاکستان کے دورے پر آئے چین کے معاون وزیر خارجہ کانگ ژاں ژو سے باتیں کررہے تھے جنہوں نے منگل کو اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے پاکستان اور چین کے درمیان اعلیٰ سطح کے روابط ، سی پیک،تجارت ، خطے اور افغانستان میں سلامتی کی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے تمام امور پر قریبی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کے تحت توانائی اوربنیادی ڈھانچے کےمنصوبوں پر بھرپور انداز میں کام جاری ہے تاکہ انہیں بروقت مکمل کیا جائے۔

وزیراعظم نے کہاکہ چین اور پاکستان دونوں ملکوں کی ترقی و خوشحالی کے لئےپرامن ہمسائیگی کے مشترکہ نصب العین پر عمل پیرا ہیں ،انہوں نے پاکستان اورچین کے درمیان تذویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی بھائی ہے انہوں نے وزیراعظم لی کا پیغام پہنچانے پر معاون وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا۔

install suchtv android app on google app store