عمران، ترین نا اہلی کیس: حنیف عباسی کی تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع

عمران، ترین نا اہلی کیس فائل فوٹو عمران، ترین نا اہلی کیس

آف شورکمپنی عمران خان کی ہدایت پر کام کرتی تھی، وہ براہ راست اونر ہیں، جہانگیر ترین نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی میں ٹرسٹ بطور اثاثہ ظاہر نہیں کیا، نا اہل قرار دیا جائے: گزارشات

عمران خان اور جہانگیر ترین نا اہلی کیس میں حنیف عباسی نے ٹرسٹ اور بینیفشل مالک سے متعلق تحریری گزارشات سپریم کورٹ میں جمع کر ا دیں۔

گزارشات میں کہا گیا ہے کہ بلیک لا ڈکشنری کے مطابق ٹرسٹ، اثاثے کی تعریف میں آتا ہے، ٹرسٹ کا تعلق ہمیشہ کسی نہ کسی جائیداد سے ہوتا ہے، ٹرسٹ کی نوعیت مختلف ہو سکتی ہے لیکن تعریف نہیں۔ ڈکشنری کے مطابق ٹرسٹ کا شمار بھی اثاثے میں ہوتا ہے۔ جہانگیر ترین نے اپنے کاغذات نامزدگی میں ٹرسٹ، عمران خان نے آف شور کمپنی بطور اثاثہ ظاہرنہیں کی۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی کہ عمران خان اور جہانگیر ترین کو آرٹیکل 62 ایف کے تحت نا اہل قرار دیا جائے۔ وکیل حنیف عباسی اکرم شیخ نے کہا کہ عدالت کے حکم پر تحریری جواب جمع کرا دیا، اب عدالت پر منحصر ہے کہ محفوظ شدہ فیصلہ کب سناتی ہے۔

install suchtv android app on google app store