اسلام آباد دھرنا: خورشید شاہ نے حکومت کو فوج سے رابطے کی تجویز دیدی

اسلام آباد دھرنا: خورشید شاہ نے حکومت کو فوج سے رابطے کی تجویز دیدی اسلام آباد دھرنا: خورشید شاہ نے حکومت کو فوج سے رابطے کی تجویز دیدی

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے فیض آباد دھرنے پر حکومت کو عسکری قیادت سے رابطے کی تجویز دیدی۔

پارلیمنٹ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ دھرنے کے معاملے پر حکومت عسکری قیادت سے بات کرے، فوج کو بلانا اور ان سے بات کرنا حکومت کا آئینی اختیار ہے، دھرنے کے معاملے کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے ذمے دارنوازشریف ہیں، جوکچھ ہورہا ہے نوازشریف اوران کی پارٹی کی غلطی ہے، حکومت غلطی کی وجہ سے معاملے کوحل نہیں کرسکی۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ نے اسلام آباد دھرنے کا نوٹس لے لیا

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ الیکشن ایکٹ ترمیمی بل منظور کروانے کی پوری کوشش کریں گے، حکومت نے ٹال مٹول سے کام کیا تو دوسرے آپشن موجود ہیں، جوپارلیمنٹ میں نہیں آتا اس کوسیاست کرنے کا حق نہیں۔

خورشید کا کہنا تھا کہ حکمران برے ہوسکتے ہیں پارلیمنٹ نہیں، نااہل شخص کے ساتھ پارٹی چلانے سے نتائج بہتر نہیں آتے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد کے فیض آباد انٹرچینج پر گزشتہ دو ہفتوں سے مذہبی جماعت کا دھرنا جاری ہے جس سے جڑواں شہروں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جب کہ سپریم کورٹ نے دھرنے کا نوٹس لے لیا ہے۔

install suchtv android app on google app store