کٹھ پتلی کا لفظ آپ پر پورا اترتا ہے، مریم نواز کا عمران خان کو جواب

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے دیا۔ مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے دیا۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کو کٹھ پتلی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو نواز شریف کی کٹھ پتلی قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ تعجب کی بات ہے کہ نواز شریف کی کٹھ پتلی وزیراعظم شاہد خاقان عباسی شریف مافیا کے فرنٹ مین اور قانون سے بھاگے ہوئے شخص کو عہدے سے نہیں ہٹا سکتا۔

 

عمران خان کے اس بیان پر مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر کا سہارا لیتے ہوئے بھرپور جواب دیا ہے اور رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کٹھ پتلی کا لفظ آپ کے مترادف ہے کیا آپ کو آج یہ ٹویٹ کرنے کا حکم ملا ہے؟۔

 

install suchtv android app on google app store