وزیرمملکت کی اسحاق ڈار کے استعفیٰ کی خبروں کی تردید

مریم اورنگزیب فائل فوٹو مریم اورنگزیب

مذہبی جماعت کے دھرنے کا غصہ بھی عمران خان پر نکال دیا، وزیر مملکت مریم اورنگزیب کہتی ہیں دھرنے عمران خان کا تحفہ ہیں جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں.

اسحاق ڈار کے استعفے کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دےدیا۔ وزیرمملکت مریم اورنگزیب کہتی ہیں حکومت دھرنے کا پر امن حل چاہتی ہے، حکومت کو دو ہزار تیرہ سے دھرنوں کی عادت ہے کیونکہ عمران خان نے چار سالوں میں دھرنوں کے سوا کچھ نہیں کیا۔

وزیر مملکت نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران وزیرخزانہ کے استعفے کی خبروں کی بھی تردید کر دی،، کہتی ہیں اسحاق ڈار کی طبعیت خراب ہے انہیں استعفیٰ دینا ہوگا تو خود اعلان کریں گے، استعفیٰ کی منظوری وزیراعظم کی صوابدید ہے۔

داور کنڈی کو پی ٹی آئی سے نکالے جانے پر مریم اورنگزیب نے کہا عمران خان کو چاہیئے دوسروں کی بجائے اپنی جماعت پر نظر رکھیں، عمران خان نے جو بویا وہی کاٹ رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store