سیاسی و عسکری قیادت کا سعودی عرب کے اہم دورے کا امکان

سیاسی و عسکری قیادت کا سعودی عرب کے اہم دورے کا امکان فائل فوٹو سیاسی و عسکری قیادت کا سعودی عرب کے اہم دورے کا امکان

پاکستان کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے سعودی عرب کے اہم دورے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم حکام سعودی عرب جائیں گے۔ وزیرِ اعظم کی سربراہی میں پاکستانی وفد 21 نومبر کو سعودی جائے گا۔

 ذرائع کے مطابق دورے کا مقصد سعودی انتقالِ اقتدار کی تقریب میں شرکت کرنا ہے۔ 22 نومبر کو وزیرِ اعظم نئے سعودی فرمانروا سے ملاقات کریں گے۔ ملاقات میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی موجود ہونگے۔

ذرائع کے مطابق دورے کے حوالے سے تمام انتظامات مکمل ہو چکے ہیں۔ اس حوالے سے وزارتِ خارجہ کی جانب سے سیاسی و عسکری قیادت کو بریفنگ بھی دی جا چکی ہے۔

install suchtv android app on google app store