وعدہ ہے اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے: نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف سابق وزیر اعظم نواز شریف

سابق وزیر اعظم نواز شریف  کی مری میں میڈیا سے گفتگو، کہتے ہیں قوم اور اللہ سے وعدہ ہے، خدمت کا فرض ادا کرتا رہوں گا۔ ترقی کا جو سفر شروع کیا تھا، وہ تیزی سے آگے بڑھے گا۔

ٹھنڈی ہواؤں اور دلکش نظاروں سے بھرپور سہانے موسم میں نواز شریف نے کیں خوب شفقت بھری باتیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف مری میں موجود لوگوں سے گھل مل گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا پیار ان کے لئے باعث عزت ہے۔ نواز شریف جب بات کر رہے تھے تو مریم نواز اپنے موبائل کیمرے سے یہ لمحات فلما رہی تھیں۔ ایک مقامی شخص نے سوئی گیس کی فراہمی پر تیزی سے ہونے والے کام کے رک جانے کا شکوہ کیا تو نواز شریف نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بات کرنے کا وعدہ کر لیا جس پر لوگوں نے بھرپور نعرے لگائے۔

 

سابق وزیر اعظم نے لوگوں سے کہا کہ دعا کریں اللہ تعالیٰ پاکستان پر اور ہم پر رحم کرے۔ انہوں نے کہا کہ میرا وعدہ ہے اللہ اور عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store