سپریم کورٹ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی

 پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم فائل فوٹو پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم

سپریم کورٹ نے پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی۔

جسٹس مشیر عالم اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر مشتمل سپریم کورٹ کے دو رکنی بینچ نے ڈاکٹر عاصم کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی درخواست کی سماعت کی۔

فائل فوٹو: سپریم کورٹ کا ڈاکٹر عاصم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر عاصم پہلے بھی علاج کروا کر واپس آگئے تھے اور وطن واپسی پر دوباہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا۔

درخواست میں استدعا کی کہ علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔

دوران سماعت جسٹس فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیے کہ وفاق تمام ملزمان کے ساتھ یکساں سلوک کیوں نہیں کرتا اور قانون کا معیار سب کے لئے یکساں کیوں نہیں ہے۔

یہ بھی جانئیے: سندھ ہائی کورٹ: ڈاکٹرعاصم کانام ای سی ایل سےنکالنے کی درخواست مسترد

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ سنگین غداری سمیت کئی مقدمات کے ملزمان باہر بیٹھے ہیں، کیا بیرون ملک ملزمان کی واپسی کے لئے اقدامات کئے گئے۔

عدالت نے ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کی غرض سے بیرون ملک جانے کی اجازت دیتے ہوئے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست منظور کرلی۔

install suchtv android app on google app store