عدل کے سانچے صرف ہمارے لئے اور اشتہاری سے سوال نہ جواب: مریم نواز

مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز

مسلم لیگ(ن) کی رہنما مریم نواز کا کہنا ہے کہ عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور ان کے خاندان کے لئے ہیں اور دوسروں سے نہ سوال نہ جواب، جبکہ اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھا جاتا کہ 2 سال سے کہاں تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی چاروں کیسوں میں ضمانت اور نااہلی کیس پر فیصلہ محفوظ ہونے پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان کا کیس قانونی اعتبار سے پاناما سے زیادہ سنجیدہ نوعیت کا ہے لیکن جناب والا کوئی جلدی نہیں سب جلدبازیاں صرف نوازشریف کے لئے تھیں کیوں کہ نوازشریف کے خلاف فیصلہ کرانے کے لئے عدل کے نئے پیمانے بنائے گئے۔

 

مریم نواز نے کہا کہ عدل کے سارے سانچے نوازشریف اور ان کے خاندان کے لئے ہیں دوسروں سے نہ سوال اور ناہی جواب، اشتہاری سے یہ بھی نہیں پوچھا جاتا کہ وہ 2 سال سے کہاں تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کی احتساب عدالت میں کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست مسترد

اب اس کیس کا بھی جلد فیصلہ ہونا چاہئے عوام منتظر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سچ ہے کہ نوازشریف نے احتساب کے لئے خود کو پیش کرکے دوسروں کو بھی عدالتوں میں پیش ہونے پر مجبور کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش، چاروں مقدمات میں ضمانت منظور

واضح رہےکہ ایس ایس پی تشدد کیس میں اشتہاری عمران خان آج انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوگئے اور ان کی چاروں مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی ہے۔

install suchtv android app on google app store