جسٹس آصف سعید کھوسہ کی حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت سے معذرت

سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ فائل فوٹو سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ

سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت سے معذرت کرلی۔

جس کے بعد حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کرنے والا بینچ ٹوٹ گیا۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کا کہنا تھا کہ رجسٹرار آفس کی غلطی سے یہ کیس ان کے پاس بھیج دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا جب کہ بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر خیل عالم میاں خیل شامل تھے۔

مزید جانئیے: حدیبیہ پیپر ریفرنس: نیب کی اپیل پر سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ قائم

نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ عدالت عظمیٰ ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف کارروائی کرے جس میں عدالت عالیہ کے دو ججز کے درمیان اس کیس پر فیصلہ ٹائی ہوا تھا اور تیسرے ریفری جج نے کیس ختم کرنے کا کہا تھا۔

خیال رہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے 10 نومبر کو قومی احتساب بیورو (نیب) کی اپیل پر شریف برادران کے خلاف حدیبیہ پیپر ملز ریفرنس کی سماعت کے لیے 3 رکنی بینچ تشکیل دیا تھا۔

install suchtv android app on google app store